استنبول میں ہم جنس پرستوں کی ریلی ترک پولس نے ناکام بنادیا
استنبول، ۲۰؍جون: (ایجنسی) استنبول میں ہم جنس پرستوں کی ریلی 2003 سے ہر سال منعقد کرائی جاتی ہے مگر جمعے کو استنبول کے گورنر نے ’’سکیورٹی اور امن عامہ‘‘ میں خلل کے خدشات کا حوالہ دیتے ہوئے اس پر پابندی عائد کر دی تھی ترک پولیس نے اتوار کو ہم جنس پرستوں کی ایک ریلی کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس استعمال کی، اس ریلی پر حکومت کی طرف سے پابندی عائد کی گئی تھی۔سینکڑوں پولیس اہلکاروں نے مظاہرین کے گرد گھیرا تنگ کر دیا جو ایک مرکزی شاہراہ استقلال سٹریٹ پر جمع تھے۔ مظاہرین نے ’ایل جی بی ٹی‘ برادری کی نمائندگی کرنے والے قوس قراح کے رنگوں کے پرچم اٹھا رکھے تھے۔اطلاعات کے مطابق جب پولیس کے حکم پر مظاہرین
نے ریلی ختم کرنے سے انکار کیا تو متعدد کو گرفتار کر لیا گیا۔استنبول میں ہم جنس پرستوں کی ریلی 2003 سے ہر سال منعقد کرائی جاتی ہے مگر جمعہ کو استنبول کے گورنر نے ’’سکیورٹی اور امن عامہ‘‘ میں خلل کے خدشات کا حوالہ دیتے ہوئے اس پر پابندی عائد کر دی تھی منتظمین نے پابندی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ اجتماع کے حق کی ’’صریح خلاف ورزی‘‘ ہے۔حالیہ دنوں میں شہر میں ہونے والے بم دھماکوں کے باعث ملک میں پہلے ہی سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔حکومت الزام ہے کہ یہ بم دھماکے کرد باغیوں نے کیے جبکہ کچھ دھماکوں کی ذمے داری داعش نے قبول کی ہے۔استقلال سٹریٹ پر جس جگہ اتوار کو مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپ ہوئی مارچ میں اسی جگہ کے قریب بھی ایک دھماکا ہوا تھا جس میں پانچ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔